22

ہندکو زبان کوفروغ دینے کے حوالے سے پروقار تقریب کاانعقاد

ایبٹ آباد. گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہندکو زبان کوفروغ دینے کے حوالے سے پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا جسکے مہمان خصوصی گندھارا ہندکوبورڈ پشاورکے جنرل سیکٹری ضیإالدین تھے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہندکو زبان کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوٸی جسمیں گندھاراہندکوبورڈ پشاورکے جنرل سیکٹری ضیإالدین ۔ڈاکٹرعادل سعید قریشی ۔ڈاکٹر عامر سہیل ۔نامورصحافی ۔نعیم اختر ۔ملک ناصر داٶد ۔پروفیسر دلنوازعارف۔پروفیسر ڈاکٹرأفتاب خان ۔پروفیسر شرافت خان جدون سمیت کثیرتعدادمیں طلبإ وطالبات نے شرکت کی پروقارتقریب کاأغازباقاعدہ تلاوت قران پاک سے ہوا۔

اسٹیج سیکٹری کے فراٸض گلزیب خان جدون نے سرانجام دیئے اورشرکإکوتقریب کے حوالے سے أگاہ کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوے گندھاراہندکو بورڈ پشاورکے جنرل سیکٹری ضیإالدین نے کہاکہ ہندکو زبان کی اگربات کی جاۓ تو اسکی تاریخ پانچ ہزارسال پرانی ہےاورہمارے ملک کی چھٹی سب سےزیادہ بولی اورسمجھی جانے والی زبان ہے۔

جو خیبرپختونخواہ میں دوسری اوربڑی زبان ہے لیکن افسوس سے کہناپڑتاہے جہاں دوسری زبانوں کو فروغ مل رہاہے وہاں ہندکو زبان کو بھی ملناچاہیے انہوں نے شرکاء کو ہندکو زبان کے حوالے سے تفصیلی أگاہ بھی کیا اورمزید کہاکہ ہندکوزبان کوفروغ دینےمیں ماٶں اورخصوصاتعلیمی اداروں کو اپنابھرپورکرداراداکرناہوگا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ أباد کےپرنسپل ممتازحیدر نے کہاکہ اس بات میں کوٸی شق نہیں کہ ہندکو زبان کی تاریخ پانچ ہزارسال پرانی ہے ہمیں ہندکوزبان کوترقی کی جانب رواں دواں کرناہوگا ۔

ہندکو زبان بہت ہی اہمیت کی حامل ہے تعلیمی اداروں میں ہندکو زبان کو فروغ ملے گا ہم ہندکو زبان کے حوالے سے کالج ھذامیں باقاعدہ طلبإ وطالبات کو بی ایس میں پڑھاٸی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ ہندکو زبان ہماری پیہچان ہے اورہم اپنی پہیچان کو ختم نہیں ہونے دیں گے ۔

ان شاء اللہ ایک وقت ایساأۓ گا جہاں دیگرزبانوں کی طرح ہندکو زبان کو بھی مزید ایک مقام حاصل ہوجاۓ گاتقریب کے أخرمیں ہزارہ کی ثقافت کواجاگر کرنےکےلیے روایتی کھیل گھتکا بھی پیش کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں