ڈی ایس پی سرکل بٹگرام کا تھانہ کوزہ بانڈہ اور چائنیز کیمپ کا دورہ

بٹگرام : نو تعینات ڈی ایس پی سرکل بٹگرام گلزار خان کا تھانہ کوزہ بانڈہ، چائنیز کیمپ کوزہ بانڈہ کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔

تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈی ایس پی سرکل بٹگرام گلزار خان نے تھانہ کوزہ بانڈہ اور چائنیز کیمپ کا دورہ کیا سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دوران دورہ ڈی ایس پی سرکل بٹگرام نے تھانہ کوت،بارکس،حوالات اور دیگر مختلف حصوں کا جائزہ بھی لیا۔سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو چوکس رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت۔

ڈی ایس پی سرکل بٹگرام نے تھانہ سٹاف کو ہدایت دی کہ تھانہ کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور دیگر مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدود تھانہ میں گشتوں کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے رویہ اور اخلاق سے پیش آئیں اور انکی شکایت کا بروقت ازالہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں