آٹے کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مانسہرہ انتظامیہ متحرک

109

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو نے گندم اور آٹے کے ہول سیل ڈیلرز کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران گوداموں میں موجود سٹاک، نرخ نامے، فروخت کے رجسٹرز اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ آٹا مناسب مقدار میں موجود ہے اور زیادہ تر دکاندار سرکاری نرخوں پر ہی فروخت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے ڈیلرز کو واضح ہدایت دی کہ آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور اگر کسی جانب سے سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں