اوگی: پولیس حکام اور علماء کی بیٹھک، پرامن جشنِ میلاد کے لیے اقدامات زیر غور

13

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا کی ہدایت پر ضلع بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس پی اوگی زاہدالرحمن اور ڈی ایس پی اوگی وحید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ اوگی صداقت خان نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کی۔

اجلاس میں عید میلادالنبی ﷺ کے پرامن انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پولیس حکام نے علماء کو ضروری ہدایات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر پُرامن ماحول ممکن نہیں۔

پولیس اور علماء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع مانسہرہ میں بھائی چارے، مذہبی رواداری اور امن کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں