اپر تناول کو تحصیل کا درجہ: خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام

85

خیبر پختونخوا حکومت نے اپر تناول کو (کیٹیگری ڈی) ٹی ایم اے کا درجہ عطا کر دیا ہے، جس سے علاقے کی انتظامی تقسیم میں اہم تبدیلی آئی ہے۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ علاقے کی ترقی و خوشحالی اور عوامی سہولیات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
یہ اقدام مانسہرہ ضلع کی انتظامی ساخت کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک قدم ہے، جہاں اب ٹی ایم اے اپر تناول کی حیثیت سے کام کرے گا۔ صوبائی سطح پر جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن سے مقامی سطح پر بنیادی سہولیات تک رسائی آسان ہو جائے گی، جس کا فائدہ علاقے کے رہائشیوں کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں