ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے عوامی سہولت کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان کے مطابق مریضوں کو اب او پی ڈی اور ایمرجنسی میں بہتر سہولیات کم سے کم اخراجات کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق او پی ڈی سلپ اور فلٹر او پی ڈی سلپ کی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایمرجنسی بلیو سلپ کی فیس (جس میں ایڈمیشن چارجز بھی شامل ہیں) 100 روپے ہوگی۔ بلیو سلپ کے تحت مریضوں کا ایڈمیشن مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایڈمیشن کے لیے 70 روپے الگ سے وصول کیے جاتے تھے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی بلیو سلپ فیس میں ایڈمیشن چارجز شامل ہیں اور مریضوں سے کسی بھی قسم کے اضافی اخراجات وصول نہیں کیے جائیں گے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سہولت صرف انہی مریضوں کے لیے استعمال کی جائے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہو تاکہ مستحق مریض بروقت اور معیاری علاج حاصل کر سکیں۔