بٹگرام میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ

35

بٹگرام ضلعی انتظامیہ نے جنگلات کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت قیمتی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، چین سا اور آرا مشینوں کے غیر قانونی استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں