تھانہ شنکیاری پولیس کی بڑی کارروائی 7 کلو سے زائد چرس، آئس اور ہیروئین برآمد، 3 ملزمان گرفتار

53

مانسہرہ پولیس نے تھانہ شنکیاری کی حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 7 کلو 275 گرام چرس، 1 کلو 44 گرام آئس اور 680 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت الطاف سکنہ گیروال ڈھوڈیال، صدام حسین سکنہ جبوڑی اور ادریس سکنہ بانڈہ پیراں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے تک بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں