مانسہرہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برارکوٹ کے رہائشی منشیات فروش کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ لیاقت حسین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے توفیق الرحمن ولد محمد پرویز کو 3 کلو 962 گرام چرس سمیت دھر لیا۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے۔