تیز رفتاری جان لیوا شوق، نوجوان اپنی زندگیاں داؤ پر نہ لگائیں: ایس پی سٹی مانسہرہ

39

ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے کہا ہے کہ تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ نہ صرف ڈرائیور بلکہ سڑک پر موجود ہر شخص کی زندگی کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ ایک لمحے کی غفلت کئی گھروں کے چراغ بجھا دیتی ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں سمجھائیں کہ زندگی کوئی ریس کا میدان نہیں ہے۔ نوجوان اپنی قیمتی زندگیاں محض شوق اور جذباتی فیصلوں کی نذر نہ کریں۔

ایس پی ریشم جہانگیر نے مزید کہا کہ سڑکوں پر احتیاط اپنانا ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، کیونکہ دوسروں کی حفاظت بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں