خیبرپختونخوا حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف فنڈ قائم

19

خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ خاندانوں کی مدد اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ اس فنڈ میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت عوام الناس کو بھی عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

🌊 Flood Relief Fund (Bank of Khyber)
اکاؤنٹ نمبر: 3007471342
IBAN: PK64KHYB5015003007471342
اکاؤنٹ ٹائٹل: Khyber Pakhtunkhwa Flood Relief and Rehabilitation Fund

ترجمان کے مطابق اس فنڈ میں جمع ہونے والی تمام رقوم خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ذریعے براہِ راست متاثرہ خاندانوں کی بحالی، مکانات کی تعمیر نو اور کاروبار کے دوبارہ آغاز پر خرچ کی جائیں گی۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عطیات کے استعمال میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے عوام عطیات کی تفصیلات اور استعمال کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں