خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے سیلاب متاثرین کے لیے کٹوتی کا اعلان

28

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق، تمام سرکاری ملازمین سے امدادی رقم کے طور پر تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔ گریڈ 16 تک کے ملازمین سے ایک دن کی تنخواہ جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین سے دو دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں