خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے 1 ارب 29 کروڑ روپے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق فنڈز کی تقسیم متاثرہ اضلاع میں درج ذیل ہے:
بونیر: 70 کروڑ روپے
شانگلہ: 24 کروڑ روپے
مانسہرہ: 10 کروڑ روپے
بٹگرام: 4 کروڑ روپے
صوابی: 6 کروڑ روپے
سوات: 4 کروڑ روپے
باجوڑ: 5 کروڑ روپے
دیر لوئر: 3 کروڑ روپے
کوہستان اپر: 1 کروڑ روپے
کوہستان لوئر: 1 کروڑ روپے
کولئی پالس: 1 کروڑ روپے
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ رقوم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے شفاف اور بروقت انداز میں متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جائیں گی تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔