خیبر پختونخوا حکومت کا نوجوانوں کے لیے بڑا اقدام: “ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو” کا آغاز

69

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے “ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو” کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس جدید پروگرام کے تحت 27,450 نوجوانوں کو عالمی معیار کے ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دی جائے گی، جبکہ 2,888 گریجویٹس کو بین الاقوامی اسناد کے حصول کے لیے اسکالرشپس اور مینٹورشپ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹر شفقت ایاز کا کہنا تھا کہ یہ انیشیٹو صوبے کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں