محکمۂ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2025-26 کے تحت مارخور، آئی بیکس اور گرے گورل کے شکار کے پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر 39 پرمٹس کی نیلامی سے 19 لاکھ 13 ہزار 842 امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 542.7 ملین روپے حاصل ہوئے۔
حکام کے مطابق صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرے گورل کا پرمٹ بھی نیلامی میں شامل کیا گیا۔ معاون خصوصی برائے جنگلی حیات پیر مصور خان نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی کمیونٹیز کی سماجی و معاشی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔