ریڑھ بیلہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی

0

مانسہرہ کے علاقے ریڑھ بیلہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قاسم ولد غالب، ساکن ریڑھ بیلہ، کو تقریب میں ہوائی فائرنگ سے منع کیا گیا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے باارادہ قتل فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسن ساکن دارہ جاں بحق جبکہ اس کا دوست سفیر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں