ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (II) کی زیر نگرانی ٹھاکرا اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فراہم کردہ کرکٹ کٹس مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء میں تقسیم کی گئیں۔
طلباء نے کرکٹ کٹس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پی سی بی کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔