شناختی دستاویزات: غفلت مہنگی پڑ سکتی ہے

70

خیبرپختونخوا پولیس نے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی دستاویزات کی فوٹو کاپیاں احتیاط کے بغیر فراہم نہ کی جائیں۔ پولیس کے مطابق ان دستاویزات کے غلط استعمال کے امکانات موجود ہوتے ہیں، جو شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پراپرٹی معاملات یا کسی بھی سرکاری و نجی ضرورت کے تحت جب بھی شناختی کارڈ یا دیگر ذاتی دستاویزات کی فوٹو کاپی دی جائے تو اس پر واضح طور پر “کراس” کا نشان لگانے کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد بھی تحریر کیا جائے۔ اس عمل سے نہ صرف ناجائز استعمال کی روک تھام ہوگی بلکہ شہریوں کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بھی محفوظ رہے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دستاویزات کی حفاظت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں