مانسہرہ: جیپ کھائی میں جاگری، دو خواتین جاں بحق، پانچ افراد زخمی

49

گاؤں بڑی بیک جبوڑی کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں جیپ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم سے میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ زخمیوں میں مہران، نواز، یاسر، فیضان اور ایک بچی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں آر ایچ سی ہسپتال شنکیاری منتقل کردیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں