ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے حالیہ طوفانی بارشوں اور ان کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 18 اور 19 اگست 2025 (پیر اور منگل) کو تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فیصلہ عوامی تحفظ اور طلبہ کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارشوں کے دوران محتاط رہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ پر ہیں۔