مانسہرہ: شنئ پائین میں نوجوان پر فائرنگ، دو ملزمان گرفتار

62

تھانہ خاکی کی حدود شنئ پائین میں نوجوان پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معز مشتاق ولد مشتاق احمد پر فائرنگ کرنے کے الزام میں میرپور آزاد کشمیر کے رہائشی نعمان ولد جہانگیر اور شعیب ولد ظفر اقبال کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد مدعی معز کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خاکی ہمراہ نفری گشت پر تھے کہ کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ ویگو ڈالا نمبر AVG/05 میں سوار ملزمان شنئ پائین میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری تعاقب کیا اور پانو انٹرچینج کے قریب گاڑی کو روک کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں