مانسہرہ: عرس سے واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

71

تھانہ پھلڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، قیمتی موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 اگست 2025 کو دھنکہ شریف عرس سے واپس آنے والے شہریوں کو گھڑوال چوک کے قریب نامعلوم افراد نے روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ لیا تھا۔ متاثرہ شہریوں نے تھانہ پھلڑہ میں درخواستیں جمع کرائیں جس پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کی ہدایت پر ایس پی اوگی زاہد الرحمن کی نگرانی میں ڈی ایس پی مدثر ضیاء اور ایس ایچ او قائم علی شاہ پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور چھاپہ مار کارروائی میں پانچ ملزمان—محمد سراج، نصرم، عابد، ساجد اور علی خان—کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 41 ہزار روپے نقدی، چار موبائل فونز، چار پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی، جبکہ ان کے مزید دو ساتھی عامر اور نصیر کی تلاش جاری ہے۔

علاقے کے عوام اور متاثرین نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں