مانسہرہ (17 اگست 2025) — مانسہرہ اور بٹگرام کی سرحدی علاقوں میں فلیش فلڈ سے ہونے والی تباہی کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ چینا، ڈھیری حلیم نیل بند، سریم اور ملکال گلی سمیت متاثرہ دیہات میں ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے اور پانی سے 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو مانسہرہ، ریسکیو بٹگرام، ٹی ایم اے اہلکار، ریونیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت قابلِ تحسین ہے۔