ہزیکو حکام کے مطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سے منسلک کئی فیڈرز پر بجلی کی فراہمی پیر کے روز معطل رہی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
متاثرہ فیڈرز میں احسان شہید، چٹی ڈھیری، خاکی، پڑھنہ، جہانزیب شہید، مراد پور، بفہ، پکھل، ڈھوڈیال، شنکیاری اور لساں نواب شامل ہیں۔
ہزیکو کنسٹرکشن ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ جے ایل اے فیڈر پر شاہراہ ریشم کے ڈھانگری چوک سے پنجاب چوک اور بٹ پل تک نئی تاریں بچھائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق شاہراہ پر گاڑیوں کے دباؤ اور رش کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہوئی ہے، تاہم مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔
ہزیکو حکام نے بجلی کی بندش سے صارفین کو پیش آنے والی تکالیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔