صوبائی حکومت کے احکامات اور کمشنر ہزارہ و ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کے مطابق نیل بن اور ڈھیری حلیم کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی، جہاں متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ پاک فوج کے تعاون سے علاقے میں ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت کی بحالی کے لیے سی اینڈ ڈبلیو اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) بفہ پکھل کی ٹیمیں روڈ کلیئرنس آپریشنز میں مصروف ہیں۔ اس دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ اور مختلف این جی اوز بھی امدادی کاموں میں شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔