مانسہرہ: ٹریفک پولیس کا غیر قانونی موٹر سائیکلوں اور خلاف ورزیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

72

مانسہرہ ٹریفک پولیس نے غیر قانونی موٹر سائیکلوں، پھٹے سلنسرز، ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کی سربراہی میں، ڈی ایس پی ارشد خان، ڈی ایس پی بالاکوٹ راجہ خوشحال خان، انسپکٹر انس خان اور دیگر افسران کی نگرانی میں مختلف مقامات پر آپریشن کیے گئے۔

کارروائی کے دوران کم عمر ڈرائیورز، ون ویلنگ میں ملوث نوجوانوں، پھٹے سلنسر اور غیر قانونی طور پر موڈیفائیڈ یا بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹریفک چوکیوں اور تھانوں میں بند کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

سٹی سرکل: 145 موٹر سائیکلیں

بالاکوٹ و گڑھی حبیب اللہ: 43 موٹر سائیکلیں

شنکیاری: 54 موٹر سائیکلیں

خاکی: 17 موٹر سائیکلیں

بھیرکنڈ: 19 موٹر سائیکلیں

بفہ: 23 موٹر سائیکلیں

اوگی: 38 موٹر سائیکلیں

پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں کے مالکان پر ٹریفک جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان مانسہرہ پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں، غیر قانونی یا خطرناک موڈیفائیڈ موٹر سائیکل چلانے سے روکیں، ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں