مانسہرہ: پولیس اہلکاروں کے لیے ریسکیو 1122 کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

45

مانسہرہ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ محمد طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس کی قیادت ٹریننگ ونگ کے انچارج حماد ملک نے کی۔

ورکشاپ میں پولیس اہلکاروں کو سی پی آر، سانس کی نالی میں رکاوٹ دور کرنے، خون بہنے اور ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرنے، مریض کو بہتر انداز میں ہسپتال منتقل کرنے، آگ لگنے اور بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے جیسے موضوعات پر عملی اور لیکچر کی صورت میں تربیت دی گئی۔

تقریب کے اختتام پر پولیس لائن انتظامیہ نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محفوظ معاشرے کے قیام اور حادثات پر بروقت قابو پانے کے لیے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ناگزیر ہے، اور ریسکیو 1122 اس مقصد کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں