مانسہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر تھانہ شنکیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب کے مطابق ملزم محمد یاسر ولد شاہ خان، سکنہ منڈاگچھہ، کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 10 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔