مانسہرہ پولیس کی کارروائی: 2 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

50

مانسہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر تھانہ خاکی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دوست محمد ولد خوشخال سکنہ ملک پور کو 2 کلوگرام چرس سمیت حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں