مانسہرہ: چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ مانسہرہ شیخ محمد شفیع کی زیر صدارت ٹی ایم اے آفسران اور اہلکاروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی کاموں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران خاص طور پر سینیٹیشن برانچ کے معاملات پر گفتگو کی گئی اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری سہولیات کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں گے