ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کے ہمراہ آج 25 اگست 2025 کو تحصیل بفہ پلھل کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈھیری حلیم (نیل بن) کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں اور لواحقین سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور فوری بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ انتظامیہ ضلع بھر کے تمام متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہے۔