مانسہرہ: ہزیکو کی جانب سے ستمبر میں مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان

111

ہزاره الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہزیکو) مانسہرہ سرکل نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2025 کے دوران اپنے دائرہ کار میں آنے والے 11 کے وی فیڈرز پر مختلف تاریخوں میں صبح 9 بج کر 30 منٹ سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ہزیکو کے مطابق بجلی کی یہ بندش ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام، ضروری مرمتی سرگرمیوں اور شاخ تراشی کے عمل کے لیے کی جا رہی ہے، تاکہ مستقبل میں صارفین کو بہتر اور مستحکم بجلی فراہم کی جا سکے۔

ادارے نے اپنے معزز صارفین سے اس عارضی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں