منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

75

مانسہرہ کے تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوہستان کالونی کے رہائشی ملزم خانگیر ولد عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 کلو 900 گرام چرس، 728 گرام آئس اور ایک 30 بور ماؤزر برآمد ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں