ایبٹ آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) اسلام آباد کے 44ویں ایم سی ایم سی کورس کے افسران کے وفد نے آج کمشنر ہزارہ کے دفتر کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک خان ٹورو نے شرکاء کو ہزارہ ڈویژن کے تعارف، جغرافیائی اہمیت اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔