وفات کی اطلاع اور اظہار تعزیت

0

وفات کی اطلاع اور اظہار تعزیت

ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دیتے ہیں کہ سابق صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن تنولی وفات پا گئے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحوم ایک سینئر سیاستدان، مدبر رہنما اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار انسان تھے۔ ان کی رحلت نہ صرف تناول کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے علاقائی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور محروم طبقات کی آواز بننے میں جو کردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کی ٹیم اس عظیم سانحے پر مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہhttp://www.mansehra.com/
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

یہ خلا مدتوں پُر نہ ہو سکے گا۔

اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں