ڈینگی ٹیسٹ فیس 350 روپے مقرر، پرائیویٹ لیبارٹریز کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت

48

محکمہ صحت مانسہرہ نے ضلع بھر کی پرائیویٹ لیبارٹریز کے لیے ڈینگی ٹیسٹ (NS1) کی فیس 350 روپے مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے تمام لیبارٹریز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ شہری باآسانی فیس سے آگاہ رہ سکیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مقررہ ریٹ سے زائد رقم وصول کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی ٹیسٹ کرواتے وقت مقررہ فیس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں