پائیدار شہری منصوبہ بندی کی جانب قدم، مانسہرہ ماسٹر پلان پر کام تیز

10

مانسہرہ شہر کے لیے ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں منصوبہ بندی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔

26 اگست 2025 کو اربن پالیسی یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ہدایت پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مانسہرہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر یو پی یو نے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں اربن پالیسی یونٹ کی ٹیم نے ماسٹر پلاننگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں ماسٹر پلاننگ کی اہمیت، اس کے بنیادی مقاصد، قانونی تحفظ، منظوری کے مجاز ادارے اور عمل درآمد کا نظام شامل تھے۔

اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ثانوی ڈیٹا فراہم کریں تاکہ منصوبہ بندی کے مراحل بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

یہ ماسٹر پلان مانسہرہ شہر کی مستقبل کی ترقی کے لیے نہ صرف ایک رہنما ثابت ہوگا بلکہ پائیدار اور مربوط شہری منصوبہ بندی کو بھی فروغ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں