پاکستان کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے ملاقات

40

پشاور: پاکستان کے لئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف سی ڈی او کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں، حال ہی میں مکمل ہونے والے پروگراموں اور مستقبل کے ممکنہ اشتراک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
ملاقات کے دوران موجودہ شراکت داری پر دونوں فریقین نے اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے خیبرپختونخوا میں جامع ترقی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے برطانیہ کی جانب سے مسلسل حمایت کی قدر کی اور اسے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں