پتنگ بازی کھیل نہیں، موت کا جال ہے: ایس پی سٹی مانسہرہ

38

ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک عمل ہے جو کئی گھروں کا سکون چھین لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاتی ڈور معصوم جانوں کے لیے موت کا جال ثابت ہوتی ہے، جبکہ چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرنے والے بچے کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو کر جان سے جا سکتے ہیں یا عمر بھر کے لیے معذوری کا سامنا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کو غم میں نہ بدلیں اور پتنگ بازی سے مکمل طور پر گریز کریں۔ ایس پی ریشم جہانگیر نے کہا کہ “آپ کی تھوڑی سی احتیاط کئی قیمتی زندگیاں بچا سکتی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں