پھلڑہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

63

مانسہرہ: ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے سلسلے میں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر تھانہ پھلڑہ پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

ایس ایچ او قائم علی شاہ کی سربراہی میں لیڈیز پولیس سمیت بھاری نفری نے علاقے کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جس دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محفوظ بنانا ہے۔ آپریشنز کا سلسلہ امن و امان کے قیام تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں