ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیر صدارت آئی ایم یو محکمہ تعلیم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، کارکردگی رپورٹ پیش، اہم ہدایات جاری

62

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے انسٹی ٹیوشنل مانیٹرنگ یونٹ (IMU) کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ماہانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کی کارکردگی، حاضری، سہولیات اور مانیٹرنگ کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار بہتر بنانے، اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ نظام کو مزید موثر اور شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ڈیٹا کی بنیاد پر پالیسی سازی اور فوری فیصلے ممکن بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران، اساتذہ نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے اجلاس کو تعلیمی بہتری کے لیے مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں