ڈھیری حلیم، بالی منگ، چھتر پلین اور ہلکوٹ میں بادل پھٹنے کے بعد بحالی کے کام جاری

10

ڈھیری حلیم، بالی منگ، چھتر پلین اور وی سی ہلکوٹ میں بادل پھٹنے کے واقعے کے دوسرے روز بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کے کام جاری رہے۔

ٹی ایم او مظہر مظفر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور متاثرہ دیہات میں جاری کاموں کی نگرانی کی۔ اس دوران ٹی ایم اے بَفہ پکھل کی جانب سے سڑکوں کی صفائی، ملبہ ہٹانے اور رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات کیے گئے تاکہ آمد و رفت بحال ہو اور مقامی آبادی کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کر کے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے تاکہ آئندہ کے اقدامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں