ڈھیری حلیم نیل بن میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

0

ڈھیری حلیم نیل بن، جو ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کی سرحد پر واقع ہے، گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک واقعے کا شکار ہوا۔ واقعے کے نتیجے میں کئی افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی نگرانی میں ریونیو اسٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے انجام دی۔

حکام کے مطابق باقی لاشوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس)، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو عملہ، مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

حلیم نیل بن میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

ڈھیری حلیم نیل بن، جو ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کی سرحد پر واقع ہے، گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک واقعے کا شکار ہوا۔ واقعے کے نتیجے میں کئی افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی نگرانی میں ریونیو اسٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے انجام دی۔

حکام کے مطابق باقی لاشوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس)، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو عملہ، مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں