ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل کے سٹاف کی معطلی کی خبر جھوٹ ثابت۔ جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

61

مانسہرہ: پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ ڈی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل کے عملے کو غفلت برتنے پر معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا ہے، مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل پوری طرح فعال ہے اور شہریوں کی شکایات سننے کے ساتھ ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ہر روز درجنوں شہری اپنی شکایات لے کر دفتر آتے ہیں اور عملہ ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور ایس پی سٹی/ایس پی کمپلینٹ ریشم جہانگیر کی ہدایت پر کسی بھی شکایت کنندہ کو براہِ راست افسران کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس کے مسائل کو فوری طور پر سنا اور حل کیا جا سکے۔

مزید بتایا گیا کہ جھوٹی خبر نشر کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جو عناصر افواہیں پھیلا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں