ہزیکو مانسہرہ سرکل کی جانب سے فیس بک لائیو ای کچہری کا اعلان

37

مانسہرہ: وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہزیکو انجینئر قاضی محمد طاہر کی خصوصی ہدایت پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ہزیکو مانسہرہ سرکل، انجینئر طارق احمد 26 ستمبر 2025 بروز جمعہ فیس بک پر لائیو ای کچہری منعقد کریں گے۔

یہ ای کچہری صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی، جس میں صارفین براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل بیان کر سکیں گے۔ ہزیکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی مسائل کو فوری طور پر سننا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق، صارفین کی سہولت اور شفاف رابطے کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں