یومِ خواندگی پر مانسہرہ میں سیمینار، تعلیم کی اہمیت اجاگر

74

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے زیرِ اہتمام نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے اشتراک سے یومِ خواندگی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مظہر محمود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ مانسہرہ کے نامور ماہرینِ تعلیم نے بطور مقررین خطاب کرتے ہوئے تعلیم اور خواندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ خواندگی کا فروغ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے، اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سیمینار کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا اور ایک تعلیم یافتہ مستقبل کی تعمیر کے عزم کو نمایاں کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں