ستمبر 2025 کے پولیو کمپین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے بھرپور شرکت کی اور پولیو کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر اس بات کی ہدایت کی کہ پولیو ویکسینیشن مہم میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور ہر بچے کو ویکسین ضرور دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم مہم میں عوامی آگاہی اور تعاون ضروری ہے، اور تمام محکمے اس مقصد کے لیے مربوط طریقے سے کام کریں تاکہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اس علاقے کو کامیابی حاصل ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو پولیو مہم کی مانیٹرنگ کو مزید مضبوط کرنے اور مہم کو ہر سطح پر مؤثر بنانے کی ہدایت بھی دی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور عوام کے تعاون سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔