خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام ونٹر زون اسکولز کو 19 اگست سے 25 اگست 2025 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ و اساتذہ کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیاں گھر پر یا آن لائن جاری رکھی جائیں گی تاکہ طلبہ کے تعلیمی سلسلے میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔