بچوں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

20

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ونگ ٹیم کے انچارج حماد ملک نے Mind Champ Acadmey کے بچوں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا.

جس میں سی،پی،آر، کرنا سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس جانا، خون بہنے اور فریکچر کی صورت میں طبی امداد کرنا، بہتر طریقے سے ہسپتال منتقل کرنا، آگ لگنے اور حالیہ مون سون بارشوں کے سیزن میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے پریکٹیکل طریقے سکھائے اور دیگر طریقوں کے حوالے سے طالبات کو عملی اور لیکچر کے زریعے تربیت فراہم کی گئی۔

تربیتی پروگرام کے اختتام اکیڈمی کی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی عوام کو فراہم كرده خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں