ایبٹ آباد : ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا عوام دوست اقدام — ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 6 دکانیں سیل، 10 دکاندار پابند سلاسل۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زرک یار خان تورو نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے مین بازار ایبٹ آباد دکانوں کا معائنہ کیا۔ یہ کاروائی شہریوں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی زائد قیمتوں، ناجائز منافع خوری اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات پر عمل درآمد کے لیے کی گئی۔
کارروائی کے دوران:
* 6 دکانیں موقع پر سیل کی گئیں۔
* 10 دکانداروں / مینجرز کو گرفتار، پابند سلاسل کیا گیا جبکہ معمولی قسم کے کیسز میں متعدد دکانداروں کو ریٹ لسٹ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ کی یہ کارروائی عوامی مفاد، صارفین کے تحفظ اور قیمتوں کے مؤثر کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت کی گئی۔
یہ اقدامات حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے، گڈ گورننس روڈ میپ کے عین مطابق ہیں تاکہ شہریوں کو منصفانہ نرخوں اور بنیادی ضروریات کی اشیاء ان کی اصل قیمتوں پر دستیاب ہوں۔